اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی برطرف وزرا اور حکومت میں مصالحت کیلئے سرگرم

احتشام بشیر  پير 27 جنوری 2020
اسپیکر صوبائی اسمبلی نے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی

اسپیکر صوبائی اسمبلی نے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت میں اٹھے سیاسی طوفان کو روکنے کے لیے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی متحرک ہوگئے۔

اسپیکر صوبائی اسمبلی نے حکومت اور کابینہ سے نکالے جانے والے وزراء کے درمیان مصالحت کے لیے رابطے شروع کردیے اور مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف بغاوت کا الزام؛ عاطف خان سمیت 3 وزرا فارغ

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یم سب بھائی بھائی ہیں اختلاف گلے شکوے ہوتے رہے ہیں،دونوں اطراف سے مصالحت کی کوشش کررہے ہیں۔

مشتاق غنی نے بتایا کہ وزیر قانون سلطان خان اور صوبائی وزیر ہشام اللہ سے بات ہوئی ہے، وزراء کی کمیٹی بنارہے ہیں،جب دو دوست لڑتے ہیں گلے ملکر جھگڑا ختم کرلیتے ہیں، ہم عمران خان کے سپاہی اور ایک ہی پارٹی کا حصہ ہیں، مزید معاملہ خراب ہونے سے روکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔