بھارت میں 13 سالہ بچی کے پیٹ سے گیند کے برابر بالوں کا گچھا اور تھیلیاں برآمد

ویب ڈیسک  پير 27 جنوری 2020
بالوں کے گچھے اور پلاسٹک تھیلیوں کا وزن آدھا کلو سے زیادہ ہے، فوٹو : فائل

بالوں کے گچھے اور پلاسٹک تھیلیوں کا وزن آدھا کلو سے زیادہ ہے، فوٹو : فائل

چینائی: بھارت میں ڈاکٹرز نے 13 سالہ بچی کے معدے سے بالوں کا گچھا، شیمپو کی چھوٹی تھیلیاں اور پلاسٹک کے ٹکڑے نکالے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 13 بچی کو شدید پیٹ میں درد کے باعث اسپتال لایا گیا، دوا اور انجیکشن سے بھی آرام نہ آنے پر معدے کا ایکسرا کیا گیا تو اس میں گیند کی طرح کسی چیز کی موجودگی کا پتہ چلا۔

ڈاکٹرز نے فوری طور پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا جس کے دوران بچی کے پیٹ سے آدھا کلو وزنی بالوں کا گچھا اور پلاسٹک کی تھیلیاں ملی ہیں اور اسی وجہ سے بچی کو بار بار پیٹ درد کی شکایت ہوتی تھی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ایک مخصوص ذہنی کیفیت ہے جس میں مریض کسی پریشانی یا دباؤ کی وجہ سے ایسی چیزیں کھانے کا عادی کا  ہوجاتا ہے جس کے بارے میں نارمل حالت میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔

متاثرہ لڑکی نے بھی اپنے ایک انتہائی قریبی رشتہ دار کی موت کا صدمہ لے لیا تھا جس نے اس کے ذہن پر اثرات چھوڑے اور وہ ’کھانے پینے کی عادت میں تبدیلی‘ جیسی ذہنی بیماری میں مبتلا ہوگئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔