- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
بچے کی پیدائش پر ماں کیلیے 6 اور باپ کی 3 ماہ کی چھٹی کا بل سینیٹ سے منظور
اسلام آباد: سینیٹ میں حکومت کی مخالفت کے باوجود بچے کی پیدائش پر ماں اور باپ کے لیے بالترتیب 6 اور 3 ماہ کی چھٹیوں سے متعلق بل منظور کر لیا گیا۔
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر قرۃ العین کی جانب سے بچے کی پیدائش پر ملازمت پیشہ والدین کے لیے تعطیلات کے حوالے سے بل پیش کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے مخالفت کے باوجود ’ بچے کی پیدائش پر والدین کے لیے تعطیلات کا بل 2018ء‘ کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
بل میں وفاقی اداروں کو بچے کی پیدائش پر ملازمت پیشہ ماں کو 6 ماہ تنخواہ کے ساتھ اور 3 ماہ بغیر تنخواہ کے چھٹیاں فراہم کرنے کا پابند کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ملازمت پیشہ باپ کو بھی بچے کی پیدائش پر 3 ماہ کی چھٹیاں تنخواہ کے ساتھ اور ایک ماہ بغیر تنخواہ کے تعطیلات دینے کا کہا گیا ہے۔ اسی طرح خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی تجویز بھی رکھی گئی ہے۔
بل پر بحث کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے بل میں کچھ تبدیلیاں کرنے کی تجویز کرتے ہوئے کہا کہ ماں کو 90 دن کی چھٹیاں دینے کا قانون موجود ہے تاہم باپ کے لیے تعطیلات کو کم کرکے 15 دن رکھا جائے۔
سینیٹ ارکان نے حکومتی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے سینیٹر قرۃ العین کے بل کی حمایت میں ووٹ دیئے اس طرح بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ آج کے اجلاس میں اس بل کے علاوہ بچوں کے لیے حفاظتی ٹیکے لازمی لگوانے اور پولیو ورکز کے تحفظ کا بل بھی منظور کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔