18ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 15 نومبر 2013
 انسدادتجاوزات ٹریبونل کے پریذائیڈنگ افسر احمد صباڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جنوبی اور جاوید احمد کیریوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی مقرر   فوٹو: فائل

انسدادتجاوزات ٹریبونل کے پریذائیڈنگ افسر احمد صباڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جنوبی اور جاوید احمد کیریوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی مقرر فوٹو: فائل

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقبو ل باقر نے18ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کردیے۔

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ فہیم احمد صدیقی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کراچی(جنوبی) غلام مصطفی میمن کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کراچی غربی تعینات کردیا گیا ہے۔

جبکہ انسدادتجاوزات ٹریبونل کے پریزائیڈنگ افسر احمد صبا کو دوبارہ واپس ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کراچی(جنوبی )، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹنڈوالہیار جاوید احمد کیریوکوکراچی (وسطی)، امداد حسین کھوسو کو لاڑکانہ سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حیدرآباد، مشتاق احمد کلہوڑ کو شکار پور سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شہید بے نظیرآباد ، اقبال احمد خواجہ کو تھرپارکر (مٹھی)سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نوشہروفیروز، عبدالحمید قریشی کو نوشہرو فیروزسے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خیرپور،امجد علی بوہیوکو جیکب آباد سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج دادو، سیدساغر حسین زیدی کو لیبرکورٹ حیدرآباد سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سانگھڑ،ارشاد علی شاہ کو اینٹی کرپشن کورٹ لاڑکانہ سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاڑکانہ،

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کشمور کندھکوٹ امجدعلی قاضی کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شکار پور، ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شہید بے نظیرآبادعبدالغفور کلہوڑو کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج قمبرشہداد کوٹ،لیبرکورٹ سکھر کے پریزائڈنگ افسر حیدرعلی ابڑو کو کشمورکندھکوٹ،خالد حسین شاہانی کو گھوٹکی سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جیکب آباد، سکندر علی لاشاری کو مٹیاری سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج تھرپارکر (مٹھی)،منیر احمد شیخ کو قمبرشہدادکوٹ سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹنڈوالہیار ،انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت حیدرآباد کے جج صفدرحسین تالپور کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج مٹیاری اور ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سانگڑھ محبوب آلے جواہرے کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج گھوٹکی تعینات کردیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تقرری و تبادلوں کاحکم فوری نافذالعمل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔