ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس کی بندش کیلیے درخواست دائر

کورٹ رپورٹر  پير 27 جنوری 2020
سماجی رابطے کے نام پر بننے والی ایپس غیر اخلاقی اقدار کا پرچار کر رہی ہیں، درخواست گزار (فوٹو : فائل)

سماجی رابطے کے نام پر بننے والی ایپس غیر اخلاقی اقدار کا پرچار کر رہی ہیں، درخواست گزار (فوٹو : فائل)

 کراچی: سماجی رابطے کی ایپس کے ذریعے غیراخلاقی مواد دکھانے اور ٹک ٹاک سمیت متعدد سوشل ایپس کی بندش کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

دائر درخواست میں مظہر علی شیخ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا ہے کہ سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے ہماری معاشرتی اقدار ختم کی جا رہی ہیں، سماجی رابطے کے نام پر بننے والی ایپس غیر اخلاقی اقدار کا پرچار کر رہی ہیں، اسلامی ملک میں ایسی سماجی رابطے کی ویب ایپس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

درخواست میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل، ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین پیمرا، نجی موبائل فون کمپنیوں سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔