بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں میں جھگڑے معمول بن گئے،3 طلباء زخمی

ویب ڈیسک  پير 27 جنوری 2020
اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، ان کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کررہے ہیں، وائس چانسلر . فوٹو : فائل

اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، ان کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کررہے ہیں، وائس چانسلر . فوٹو : فائل

ملتان: بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں طلباء تنظیموں میں جھگڑے معمول بن گئے جس کے نتیجے میں 3 طلباء زخمی ہوگئے۔

جامعہ زکریا میں طلبا تنظیموں میں لڑائی جھگڑے دوبارہ شروع ہوگئے، یونیورسٹی میں اسلحہ کلچر عام ہوگیا ہے اور آئے روز فائرنگ کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔

گزشتہ روز گیلانی لاء کالج میں 2 طلباء تنظیموں کے درمیان  لڑائی ہوئی، اس دوران فائرنگ بھی کی گئی جس سے 3 طلباء زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تصادم کے بعد ایک طلباء تنظیم نے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے اور توڑ پھوڑ کی جب کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری  طلب کرلی گئی۔

وائس چانسلر کا اس موقع پرکہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، ان کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔