خلیل الرحمن قمر نے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے سیکوئل کا عندیہ دے دیا

اے پی پی  منگل 28 جنوری 2020
عام طور پر ڈرامے کا سیکوئل نہیں لکھتا، خلیل الرحمن قمر فوٹوفائل

عام طور پر ڈرامے کا سیکوئل نہیں لکھتا، خلیل الرحمن قمر فوٹوفائل

 اسلام آباد: مصنف خلیل الرحمن قمر نے ڈراما سیریل’’ میرے پاس تم ہو‘‘ کا سیکوئل لکھنے کا عندیہ دے دیا۔

خلیل الرحمن قمر نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا کہ وہ ڈراما سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اس کے سیکوئل پر کام کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

انھوں نے کہ کہ عام طور پر وہ ڈرامے کا سیکوئل نہیں لکھتے لیکن ڈرامے کی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے وہ اس پر کام کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔