خاتون کے قتل کا مقدمہ درج، شبہے میں کئی افراد زیرحراست

ایکسپریس نیوز ڈیسک  جمعـء 15 نومبر 2013
لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ کے سر پر بھاری آلے سے زخم لگنے کا انکشاف ہوا ہے، فوٹو: فائل

لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ کے سر پر بھاری آلے سے زخم لگنے کا انکشاف ہوا ہے، فوٹو: فائل

گھارو: بوپارا شہر کی خاتون نگہت بی بی کے قتل کا مقدمہ درج، مقتولہ کے سر پر بھاری آلے سے زخموں کا انکشاف، شک کی بنا پر کچھ افراد زیر حراست، ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے۔

تفصیلات کے مطابق بوپارا شہر میں قتل کی گئی نگہت بی بی کے قتل کا مقدمہ تھانے کے انچارج شبیر احمد وسطڑو کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ کے سر پر بھاری آلے سے زخم لگنے کا انکشاف ہوا ہے، نگہت بی بی بوپارا شہر میں بچوں و خواتین کو دین کی تعلیم دیا کرتی تھی۔

میرپور ساکرو پولیس نے سرکار کی مدعیت میں شاہد آرائیں، ساجد محمود، جمیل احمد آرائیں، چوہدری اجمل اور انکی اہلیہ سلمیٰ کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے شک کی بنا پر فارم پر کام کرنے والے چند مزدوروں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔