رومان رئیس پی ایس ایل 5 میں بھرپور کارکردگی دکھانے کیلئے پُرعزم

ویب ڈیسک  منگل 28 جنوری 2020
مکمل طور پر فٹ ہوچکا اور پی ایس ایل فائیو میں بھرپور کارکردگی دکھانے کے لئے تیار ہوں، رومان رئیس فوٹوفائل

مکمل طور پر فٹ ہوچکا اور پی ایس ایل فائیو میں بھرپور کارکردگی دکھانے کے لئے تیار ہوں، رومان رئیس فوٹوفائل

کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی رومان رئیس نے کہا ہے کہ اب وہ مکمل طور پر فٹ ہوچکے ہیں اور پی ایس ایل فائیو میں بھرپور کارکردگی دکھانے کے لئے تیار ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکر گزار ہوں جس نے برے وقت میں بھی سپورٹ کیا اور انجری کے بعد میری بھرپور مدد کی۔

رومان رئیس نے کہا میں چاہتا ہوں کے بہتر سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں، پی ایس ایل 5 کے حوالے سے بہت پر امید ہوں، اس مرتبہ مختلف نظر آؤں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔