رکن محسن داوڑ، علی وزیر سمیت 30 سے زائد افراد گرفتار، مقدمہ درج

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 29 جنوری 2020
 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید۔ فوٹو : فائل

ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد:  ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت 30 سے زائد افراد کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانہ کوہسار منتقل کردیا جب کہ کوہسار پولیس نے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر سے منگل کی شام 5 بجے کے قریب مذکورہ 2 اراکین قومی اسمبلی سمیت 30 افراد کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانہ کوہسار منتقل کر دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ’’ایکسپریس‘‘ کے رابطہ پر مذکورہ گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔