- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
پشاور میں رہائش پزیر شاہ رخ خان کی کزن انتقال کرگئیں
پشاور: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پشاور میں رہائش پزیر چچا زاد بہن، سماجی شخصیت اور سابقہ خاتون کونسلر نور جہاں عرف مُنی کینسر کی بیماری سے لڑتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
سیاسی لحاذ سے انتہائی سرگرم خاتون نورجہاں نے سال 2018 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیاتھا تاہم انہوں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے اورالیکشن سے دست بردارہوگئی تھیں۔ نور جہاں قبل ازیں ڈسٹرک اور ٹاؤن کونسلر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے چکی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی کزن کا پشاور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ
نورجہاں قصہ خوانی بازار سے ملحقہ شاہ ولی قتال میں اپنے آبائی گھر میں مقیم تھیں جہاں بچپن میں شاہ رخ خان اپنے والدین کے ساتھ دو مرتبہ ان سے ملنے پشاور آئے تھے جبکہ دو مرتبہ نورجہاں عرف منی بھی اپنے چچا زاد بھائی شاہ رخ سے ملنے بھارت گئی تھیں۔
پشاور سے کئی بار ان گنت تحفے انہوں نے اپنے کزن شاہ رخ خان کے نام بھارت بھیجے جبکہ ہر سال شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب بھی مناتی رہیں جس سے ان کو عالمی اور پاکستانی میڈیا پر پذیرائی ملی۔
نورجہاں سے ملنے کے لئے شاہ رخ خان نے پشاور آنے کا وعدہ کیا تھا تاہم وہ نہ آسکے۔ نورجہاں گزشتہ ایک سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور اس جان لیوا مرض کے باعث جانبر نہ ہوسکیں۔ انہیں پشاور میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔