امریکا میں طیارہ گر کر تباہ، سابق میئر سمیت 3 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 29 جنوری 2020
طیارہ موسم کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، فوٹو : فائل

طیارہ موسم کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، فوٹو : فائل

اسپرنگ فیلڈ: امریکی ریاست الینوائے میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار سابق میئر سمیت تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست الینوائے کے علاقے اسپرنگ فیلڈ میں دو انجن والا پائپر ایرو اسٹار مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک پالتو کتا بھی طیارے میں موجود تھا وہ بھی اپنے مالکان کے ساتھ ہلاک ہوگیا۔

یہ خبر پڑھیں : امریکا میں دوچھوٹے طیارے گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں اسپرنگ فیلڈ کے سابق میئر فرینک ایڈورڈ اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں اور کتا بھی انہی کی ملکیت تھا جب کہ تیسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ طیارے کی ملکیت اور پرواز کی منزل کے حوالے سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : فضا میں کرتب دکھاتا طیارہ قلابازیاں کھاتے ہوئے زمین بوس، 3 افراد ہلاک

فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجہ موسم کی خرابی ہے، سرد موسم اور منفی درجہ حرات کے علاوہ گہرے سیاہ بادل نیچے اتر آئے تھے جب کہ فوگ کے باعث حد نگاہ بھی کم ہوگئی تھی۔ سابق میئر کی ہلاکت پر سینیٹرز اور ارکان پارلیمنٹ نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔