رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور پی ٹی ایم کی خواتین رہا

ویب ڈیسک  بدھ 29 جنوری 2020
رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔

 اسلام آباد: پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں گرفتار رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) سے تعلق رکھنے والی خواتین کو رہا کردیا جبکہ 23 مرد کارکنوں کو عدالت میں پیش کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پی ٹی ایم کے کارکنوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے پی ٹی ایم کے 23 کارکنوں کو عدالت میں پیش کرکے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کی استدعا کی۔

مظاہرین کے وکلاء نے جوڈیشل ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے دباؤ میں آکر پرامن مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، ملزمان نے کوئی توڑ پھوڑ اور مزاحمت نہیں کی بلکہ پرامن احتجاج کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن داوڑ، علی وزیر سمیت 30 سے زائد افراد گرفتار، مقدمہ درج

کہسار پولیس نے گزشتہ روز پریس کلب کے باہر سے مظاہرین کو گرفتار کیا تھا جو پی ٹی ایم کے رہنما منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاج کررہے ہیں۔

ملزمان کے خلاف ریاست اور افواج پاکستان کے خلاف نعرے بازی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور پی ٹی ایم کی خواتین کو بھی گرفتار کیا تھا تاہم انہیں رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔