عاطف خان سمیت دیگر وزرا کی کابینہ میں واپسی وزیراعظم کی اجازت سے مشروط

احتشام بشیر  بدھ 29 جنوری 2020
خیبرپختونخوا کے برطرف وزراء کے رویے کو دیکھا جارہا ہے، صوبائی وزیراطلاعات

خیبرپختونخوا کے برطرف وزراء کے رویے کو دیکھا جارہا ہے، صوبائی وزیراطلاعات

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ برطرف وزراء کی واپسی وزیراعظم کی اجازت سے مشروط ہے۔ 

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے برطرف وزراء کے رویے کو دیکھا جارہا ہے کہ ان کا ردعمل کیسا ہے تاہم وزراء کی واپسی کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے ایک سال سے ہم نے معاملہ کو سلجھانے کی کوشش لیکن جب معاملہ میڈیا پرآیا تو وزیراعظم کو سخت فیصلہ کرنا پڑا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف بغاوت کا الزام؛ عاطف خان سمیت 3 وزرا فارغ

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جب میں نے گزشتہ دور حکومت میں وزارت چھوڑی تو خاموش رہا اور میں پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھا اب کی بار بھی برطرف وزراء کے رویے کو دیکھا جارہا ہے اور ان کی واپسی کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف کا معاملہ ایک سال سے چل رہا تھا لیکن معاملے کو مصالحت سے حل کرنے کی کوشش کی  جارہی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔