راؤ انوار نے سندھ حکومت سے سیکیورٹی مانگ لی

ویب ڈیسک  بدھ 29 جنوری 2020
جان کو خطرات لاحق ہیں اس لئے پولیس سیکورٹی فراہم کی جائے، راؤ انوار. فوٹو:فائل

جان کو خطرات لاحق ہیں اس لئے پولیس سیکورٹی فراہم کی جائے، راؤ انوار. فوٹو:فائل

کراچی: سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ سے سیکیورٹی مانگ لی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے لیےخوف کی علامت سمجھے جانے والے سابق پولیس افسر ایس ایس پی راؤ انوار کو بھی سیکورٹی خدشات لاحق ہوگئے ہیں اور انہوں نے محکمہ داخلہ سندھ سے سیکیورٹی کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راؤ انوار نے محکمہ داخلہ کے حکام سے ملاقات کی اور بتایا کہ جان کو خطرات لاحق ہیں اس لئے پولیس سیکورٹی فراہم کی جائے، راؤ انوار نے سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے درخواست بھی جمع کرائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی محکمہ داخلہ نے راؤ انوار کی درخواست منظوری کے لیے کمیٹی کوارسال کردی ہے، محکمہ داخلہ سندھ کے حکام نے کہا ہے کہ کمیٹی کی منظوری سے راؤ انوار کو پولیس سیکورٹی فراہم کی جائےگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔