بچوں اور نوجوانوں میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پتلی تماشا

ویب ڈیسک / ذوالفقار بیگ  بدھ 29 جنوری 2020
خصوصی شو کا مقصد کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مسئلہ کشمیر سے آگاہی فراہم کرنا تھا فوٹو: ایکسپریس

خصوصی شو کا مقصد کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مسئلہ کشمیر سے آگاہی فراہم کرنا تھا فوٹو: ایکسپریس

 اسلام آباد: پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے قومی پتلی گھر کے فنکاروں نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں راولپنڈی، اسلام آباد کے طالب علموں کے لئے خصوصی پتلی تماشہ پیش کیا گیا۔

خصوصی شو کا مقصد نوجوانوں کی طرف سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مسئلہ کشمیر سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ فنکاروں نے وادی کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں پر کئے جانے والے مظالم اور وہاں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کو پتلیوں کے ذریعے پیش کیا گیا۔

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ ان پروگراموں کا مقصد مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنا اور بھارتی فورسز کی سفاکانہ کارروائیوں کو روکنا ہے۔ کشمیر میں پچھلے 6 ماہ سے جاری کرفیو نے کشمیریوں سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا ہے۔ اس ظلم اور بربریت کی مثال سے تاریخ قاصر ہے۔

بچوں نے شو دیکھنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اس مسئلہ کی طرف خصوصی توجہ دینا چاہیے اور آج اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق یہ مسئلہ حل کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔