صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیو ورکر خواتین جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 29 جنوری 2020
فائرنگ کرنے والے ملزمان جائے وقوعہ سے باآسانی فرار ہوگئے، پولیس : فوٹو: فائل

فائرنگ کرنے والے ملزمان جائے وقوعہ سے باآسانی فرار ہوگئے، پولیس : فوٹو: فائل

صوابی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیو ورکر خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 خواتین پولیوورکز جاں بحق ہوگئیں، فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرمولی میں پولیو ورکرز پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ورکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جب کہ دوسری خاتون کو فوری طور پر ایل آر ایچ پہچایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی دم توڑ گئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کے پی پولیس فوری رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ وزیراعلیٰ نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو مہم ملک کے بہتر مفاد میں ہے جسے کسی صورت ناکام نہیں ہونے دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔