پی آئی اے ائیرہوسٹس سونا لندن اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی

طالب فریدی  بدھ 29 جنوری 2020
بینش سلیم پی آئی اے پیپلز یونٹی کے جوائنٹ سیکرٹری علی عثمان کی بیوی ہیں۔ فوٹو : فائل

بینش سلیم پی آئی اے پیپلز یونٹی کے جوائنٹ سیکرٹری علی عثمان کی بیوی ہیں۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس لاکھوں روپے مالیت کا سونا لندن اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی۔ 

پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پر ائیر ہوسٹس بینش سلیم سونے کی چوڑیاں اور کڑے لے جارہی تھیں، ائیر ہوسٹس بینش سلیم کو اے ایس ایف اور کسٹم نے بھی کلئیر کردیا تھا تاہم پی آئی اے کی ٹاسک فورس نے انہیں سونے کے ساتھ پکڑلیا اور جہاز سے آف لوڈ کر دیا۔

بینش سلیم پی آئی اے پیپلز یونٹی کے جوائنٹ سیکرٹری علی عثمان کی بیوی ہیں، پی آئی اے انتظامیہ نے ائیر ہوسٹس بینش سلیم کو معطل کر دیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔