وزیراعظم کی خیبرپختونخوا کے برطرف وزرا سے ملاقات میں شدید اظہارناراضی

ویب ڈیسک  بدھ 29 جنوری 2020
برطرف وزرا نے وزیراعظم کو اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا، ذرائع۔ فوٹو:پی آئی ڈی

برطرف وزرا نے وزیراعظم کو اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا، ذرائع۔ فوٹو:پی آئی ڈی

 اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان سے ممبران صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا عاطف خان اور شہرام خان تراکئی نے ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان سے خیبرپختون خواہ کے برطرف وزرا عاطف خان اور شہرام خان تراکئی نے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران صوبائی اسمبلی نے خیبرپختوخوا کے سیاسی معاملات اور وزیر اعلی محمود خان سے اختلافات پر بات چیت کی اور وزیراعظم کو اپنے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔