کرونا وائرس سے آگاہی کے لئے 7 ایئرپورٹس پر فوکل پرسنز تعینات

ویب ڈیسک  بدھ 29 جنوری 2020
ایئر پورٹس ہیلتھ افسران کروونا وائس کے فوکل پرسنز ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو : فائل

ایئر پورٹس ہیلتھ افسران کروونا وائس کے فوکل پرسنز ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو : فائل

کراچی: کرونا وائرس سے بچاؤ اور آگاہی کے لئے ملک کے 7 ایئرپورٹس پر فوکل پرسنز تعینات کردیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کروونا وائرس سے بچاؤ اور آگاہی پر مبنی اقدامات کے حوالے سے  ملک کے7 بین الاقوامی ائر پورٹس پر فوکل پرسن تعینات کر دئیے گئے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر پورٹس ہیلتھ افسران کروونا وائس کے فوکل پرسنز ہوں گے، جن میں کراچی ایئرپورٹ پر ڈاکٹر طارق نواز، اسلام آباد ائر پورٹ پر ڈاکٹر سارہ سعید، علامہ اقبال، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ انٹرنیشنل کے لئے ڈاکٹر امینہ ثاقب جب کہ باچا خان انٹرنیشل پر کشمالہ اورکزئی فوکل پرسن کے فرائض انجام دیں گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔