آواران میں عبدالقدوس بزنجو کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

ویب ڈیسک  بدھ 29 جنوری 2020
 آوران میں گزشتہ 20 سالوں میں ایک پائی کا ترقیاتی کام نہیں ہوا، مظاہرین ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

آوران میں گزشتہ 20 سالوں میں ایک پائی کا ترقیاتی کام نہیں ہوا، مظاہرین ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

آواران میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو  کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میر عبدالقدوس بزنجو نے الیکشن کے بعد علاقے کا دورہ تک نہیں کیا، آوران میں گزشتہ 20 سالوں میں ایک پائی کا ترقیاتی کام نہیں ہوا۔

مظاہرین نے کہا کہ نیب آوران میں ہونے والے کرپشن کی تحقیقات کرے، آواران میں 70 فیصد اسکول اور ہیلتھ سینٹر بند ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔