وزیراعظم کا آئی جی سندھ تبدیل نہ کرنا ایک نہیں 2 پاکستان کی مثال ہے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک  بدھ 29 جنوری 2020
وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد کو غریب خاندان کے خلاف ایکشن نہ لینے پر تبدیل کردیا تھا، بلاول بھٹو۔ فوٹوفائل

وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد کو غریب خاندان کے خلاف ایکشن نہ لینے پر تبدیل کردیا تھا، بلاول بھٹو۔ فوٹوفائل

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا آئی جی سندھ کا تبدیل نہ ہونا ایک نہیں 2 پاکستان کی مثال ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وزیراعظم نے اسلام آباد کے آئی جی کو اس لیے بدل دیا تھا کیونکہ انہوں نے ایک غریب خاندان کے خلاف ایکشن لینے کے حکم کو نہیں مانا تھا اور غریب خاندان کی گائے ایک وزیر کے گھر میں داخل ہوگئی تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کئی مہینوں کی خراب سکیورٹی صورتحال کے بعد سندھ کی منتخب قیادت نے نئے آئی جی کے لیے 5 نام وفاقی حکومت کو بھیجے، وزیراعظم نے اپنا کام نہیں کیا اور آئی جی کے نام پر متفق نہیں ہوئے، یہ ایک نہیں 2  پاکستان کی ایک اور مثال ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔