محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا بائیومکینک ٹیسٹ لاہور میں مکمل

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 29 جنوری 2020
آئی سی سی کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد اس لیب میں یہ پہلا آفیشل ٹیسٹ ہے .فوٹو : فائل

آئی سی سی کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد اس لیب میں یہ پہلا آفیشل ٹیسٹ ہے .فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ مکمل ہوگیا۔

محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ لاہور کی مقامی یونیورسٹی میں قائم لیب میں مکمل ہوگیا، آئی سی سی کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد اس لیب میں یہ پہلا آفیشل ٹیسٹ ہے۔

محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گزشتہ سال اگست میں انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں رپورٹ کیا گیا تھا، بعد ازاں ٹیسٹ میں بازو کا خم 15 ڈگری کی مقررہ حد سے متجاوز پائے جانے پر ان کو بولنگ سے روک دیا گیا تھا۔

محمد حفیظ کے رجوع کرنے پر ای سی بی نے ہی ان کے بولنگ ایکشن کا دوبارہ جائزہ لینے کیلیے لاہور میں اہتمام کیا تھا، بدھ کو یہ مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔