بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 5 شرپسند ہلاک

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 30 جنوری 2020
فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے شرپسندوں کی لاشیں شناخت كیلئے سول اسپتال تربت منتقل كردی گئیں ۔ فوٹو : فائل

فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے شرپسندوں کی لاشیں شناخت كیلئے سول اسپتال تربت منتقل كردی گئیں ۔ فوٹو : فائل

بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز كے ساتھ فائرنگ كے تبادلے میں 5 شرپسند افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان كے ضلع كیچ كے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کے اہلكاروں سے فائرنگ كے تبادلے میں 5 شر پسند ہلاک ہوگئے۔

لیویز حكام كے مطابق بلیدہ میں ناگ كے مقام پر سیکیورٹی فورسز کے اہلكاروں نے مشتبہ افراد كی موجودگی كی اطلاع پر ایک مكان پر چھاپہ مارا تو مسلح شر پسند افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور شر پسند افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 شر پسند ہلاک ہوگئے جن كی لاشیں شناخت كے لئے سول اسپتال تربت منتقل كردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔