سانحہ راولپنڈی : خفیہ رپورٹ میں پولیس،انتظامیہ غفلت کی ذمے دارقرار

قیصر شیرازی / صالح مغل  اتوار 17 نومبر 2013
راولپنڈی: یوم عاشور پر ہنگامے کے دوران جلائی جانیوالی دکانوں سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ فوٹو : ایکسپریس/ فائل

راولپنڈی: یوم عاشور پر ہنگامے کے دوران جلائی جانیوالی دکانوں سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ فوٹو : ایکسپریس/ فائل

راولپنڈٰ: خفیہ ادارے نے سانحہ راولپنڈی کی رپورٹ پنچاب حکومت کو ارسال کردی ہے جس میں راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے ۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پولیس کے سینئر حکام جائے وقوعہ پر اس وقت پہنچے جب حالات انتہائی خراب ہوچکے تھے۔ رپورٹ کے مطابق انتظامیہ اور پولیس نے امن کمیٹی کے اراکین کو اپنے ساتھ نہیں رکھا اور جب واقعہ پیش آیا تو امن کمیٹی کے اراکین کو تلاش کر کے لایا گیا جس کے باعث وقت کا زیاں ہوا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران نے ابتدائی رپورٹ میں اپنے انتظامات کو درست قرار دیتے ہوئے سانحے کا سارا ملبہ فریقین پر ڈال دیا ہے۔ یہ رپورٹ تحریری طور پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کو پیش کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے تمام انتظامات فول پروف تھے مگر شرپسندوں نے اس کے باوجود ہنگامہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔