- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
خدا کرے، عقل مرجائے
قدیم زمانے سے لے کر اب تک تمام فلسفی اور دانشور اس بات پر متفق ہیں کہ عقل کے بغیر زندگی بے کار ہے ، اس کے کوئی معنیٰ نہیں ہیں۔ قید خانے میں سقراط بن کے رہنا اس سے بہتر ہے کہ ہم تخت پرکیلیان بن کر رہیں۔ یہ عقل ہی تھی جس سے ڈیکارٹ کو محبت ہوگئی تھی ، سپنبوزا نے اس کے لیے فاقے کیے ، برونو اس کی خاطر زندہ جلا دیا گیا۔
انقلاب فرانس نے عقل کی حسین دیوی کی پرستش کے لیے کئی صنم کدے تعمیر کیے۔ سقراط نے اس کی خاطر زہرکا پیالہ پیا۔ ابن رشد اس کی خاطر جلا وطن ہوا ، ژان دارک اسی کی خاطر ’’ ملحدہ ‘‘ کہلائی گئی اور رون کے بازار میں زندہ جلا دی گئی۔
گیلیگو کی زندگی کے آخری دس سال اسی کی وجہ سے جیل میں بسر ہوئے، سروتیس بھی اسی کی خاطر اپنی کتابوں کے ساتھ زندہ جلا دیا گیا۔ مادام رولاں اسی کی وجہ سے تختہ دار پر لٹکائی گئی، اگرعلم ودانش کے یہ علم بردار تلواروں ، زہرکے پیالوں، آگ اور تختہ دار سے ڈر جاتے تو آج انسان کس حالت میں ہوتا ؟ لیکن علم وحکمت کی ان قندیلوں کو جہالت کے دامن سے بجھانے کی ساری کوششیں ناکام ہوگئیں، کیونکہ ان کے خیالات کو جلانے کے لیے ساری دنیا کا ایندھن ناکافی تھا اور انسانی غوروفکر کو زنجیروں میں نہ جکڑا جاسکا۔
جسم جل گئے لیکن ذہن زندہ رہے جرم وسزا کے اس دورکے بعد ان کے خیالات باقی رہے کیونکہ خیال نہیں مٹایا جاسکتا۔ انسان آتے رہے اور جاتے رہے لیکن عقل کا سفر جاری رہا۔ آج دنیا بھر میں سب سے زیادہ اسی کی پوجا کی جاتی ہے کیونکہ اسی کی ہی مدد سے انسان اپنے دکھ کم کرتا جا رہا ہے۔ اسی کی وجہ ہی سے اس کی بے سکونی ختم ہوئی اسی کی وجہ سے اس کی دہشت اور خوف ختم ہوا ۔ لیکن دنیا بھر کے بالکل برعکس ہم اس کی وجہ ہی سے بے سکونی میں ہیں اسی کی وجہ سے دہشت زدہ اور غمگین ہیں، اسی کی وجہ سے دکھی ہیں۔
آخر ایسا کیوں ہے ؟آئیں ! اس کی وجوہات کو تلاش کرتے ہیں۔ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ ہمارے زمانے میں جس سرعت سے طرح طرح کی تبدیلیاں ہو رہی ہیں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئیں۔ حتی کہ پیریکلین کے عہد میں بھی نہیں ہوئیں۔ ہر چیز بدل گئی ہے فکرکوآزاد ی نصیب ہوئی زراعت سے صنعت ، دیہات سے قصبہ اور قصبے سے شہرکے ارتقا نے سائنس کے مقام کو بلند ترکر دیا ہے۔ جمہوریت اور اشتراکیت نے جنم لیا ہے عورت کو آزادی حاصل ہوئی ہے، پرانے اخلاقی نظام شکستہ ہوگئے ہیں۔
زندگی آسان سے آسان تر ہوگئی ہے۔ لیکن ہمارے ہاں آج پھر سقراط کا زمانہ ہے ہماری اخلاقی زندگی خطرے میں ہے ہم انسانیت کے صرف چیتھڑے ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ آج ہم میں سے کسی میں یہ ہمت نہیں کہ زندگی کے سارے پہلوئوں کا جائزہ لے سکے۔ ہم ہر شعبے میں ماہرین سے خائف ہیں، ایمانداری سے ہمیں ڈر لگتا ہے مساوات، برداشت، عدل وانصاف سے ہم خوفزدہ رہتے ہیں۔ جہالت کی چادر اوڑھ کر ہمیں سکون ملتا ہے ، غوروفکر سے ہمیں نفرت ہے۔ سچائی اور دیانت سے ہمیں گھن آتی ہے۔ سوچنے سے ہماری طبیعت خراب ہونے لگتی ہے ، جو سماج کی خاموشی کو توڑنے کی کوشش کرتا ہے ہم ملکر اس کا گلا گھونٹ دیتے ہیں۔
اپنے بوسیدہ عقائد کو اپنے اوپر زنجیروں میں ہر وقت جکڑے رہنے سے ہمیں خوشی ملتی ہے، اختلاف ہمیں برداشت نہیں ہوتا۔ بے شرمی ، بے حسی اور بے حیائی ہمارے خون میں رچ بس گئی ہے۔ جہالت سے ہمیں محبت ہے جسمانی اور ذہنی بیماریوں میں سے ہم سکون حاصل کرتے ہیں، اپنے حکمرانوں کی نالائقی، لاعلمی،کرپشن، لوٹ مار، ان کی عیاشیوں، نا اہلی پر ہمیں ان پر پیار آتاہے۔ ان کے کینسر زدہ فیصلوں، اقدامات اور عملوں پر دل کھول کر انھیں داد دیتے پھرتے ہیں جہالوں کے غول کے غول سماج میں آزادنہ گھومتے پھرتے ہیں انھیں روکنے اور ٹوکنے ولا کوئی نہیں ہے۔ ہم سب کی زندگی بے معنی ہوچکی ہے اب ہم وحشی جانوروں کے علاوہ اورکچھ نہیں ہیں۔
زندگی کے ڈرامے میں ہر شخص کو اپنا پارٹ تو یادہے لیکن وہ اس کے مطلب سے نابلد ہے۔ ان ہی وجوہات نے ہماری فکرکوکھوکھلا بنا دیا ہے وہ شخص جسے اپنے ضمیر پر اعتماد نہیں ہوتا ، وہ زندگی کے اہم مسائل سے گریزکرتا ہے کیونکہ کسی وقت بھی زندگی کی یہ وسیع وعریض تجربہ گاہ اس کے حقیر جھوٹ کو بے نقاب کرسکتی ہے کسی وقت بھی وہ حقیقت کے سامنے برہنہ ہوکر لرزہ بد اندام ہوسکتا ہے۔ اس لیے وہ مسائل اور سچائی سے دور بھاگتا ہے وہ سچائی اور مسائل سے خوف زدہ رہتا ہے وہ اوراق الفاظ کے تہوں کے نیچے زندگی سے بے تعلقی ڈھونڈتا ہے، اگر ہمارے سماج میں عقل ہی مر جائے تو ہم کتنے سکون میں آجائیں گے وہ ہی سکون جس کے لیے سارترکی ماں ہر رات دعا مانگا کرتی تھی۔ جب عقل ہی نہیں ہوگی تو ہمیں کوئی اذیت اذیت نہیں لگے گی، ہم کسی نا انصافی ، ظلم وزیادتی پر آہ و بکا کریں گے۔
کسی عدم مساوات پر چیخ وپکارکریں گے نہ کسی با اختیار اور امراء کی گالیوں اور ذلت پر ماتم نہیں کریں گے، نہ ہی اپنی فاقوں ، غربت وافلاس ، بیماریوں ، بے روزگاری ، مہنگائی پر روئیں گے اور نہ ہی خدا کو بار بار تنگ کریں گے۔ نہ ہی سچائی سے دور بھاگیں گے نہ ہی زندگی سے بے تعلقی ڈھونڈیں گے۔ نہ ہی کسی کے جھنجھوڑے پر خوف زدہ ہونگے۔اسی لیے آئیں ، مل کر دعا مانگتے ہیں کہ خدا ہمارے سماج میں عقل کو مار دے تا کہ 22کروڑ انسانوں کو سکون مل سکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔