’’عمران خان کو ووٹ دے کر پچھتا رہے ہیں‘‘

مانیٹرنگ ڈیسک  اتوار 2 فروری 2020
غریب رُل گئے، انھوں نے جو وعدے کیے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

غریب رُل گئے، انھوں نے جو وعدے کیے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت اور وزیر اعلیٰ کے پی کے کی پرفارمنس سے متعلق بات کرتے ہوئے پشاورکے شہریوں نے زیادہ تر منفی رائے کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’سینٹر اسٹیج‘‘ میں میزبان رحمان اظہر سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے کہاکہ کوئی دکاندار مطمئن نہیں ہے، ہردکاندار رورہاہے،  ابھی آٹے کا بحران آیا لیکن یہ کہتے ہیں کہ آٹے کاکوئی بحران نہیں ہے، اگر آٹے کا بحران نہیں ہے توروٹی مہنگی کیوں ہے اور حکومت خاموش کیوں ہے، عوام نے انھیں ایک نعرے پرووٹ دیا لیکن یہ اس نعرے کوحقیقت میں تبدیل نہیں کرسکے، ہم وزیر اعلیٰ کی کارکردگی سے ہم کیسے مطمئن ہوںگے، جووزراء ڈلیور نہیں کررہے وہ عمران خان کی بدنامی کاباعث بن رہے ہیں۔

قصہ خوانی بازارکی یونین کے رکن امجدقریشی نے کہاکہ ہم نے عمران خان کو دوبار ووٹ دیاہے لیکن اب ہم پچھتا رہے ہیں ایسالگتاہے جیسے ہم نے امام مسجدکوجہازکی سیٹ پربٹھادیاہے، چوربہترتھے لیکن نااہل بہت خظرناک ہیں، محمودخان بھی نااہل ہیںوہ سوئے ہیں، عمران خان کانوںکے کچے ہیںجوکوئی ان سے کہتاہے وہ مان لیتے ہیں اوراس ملک کوتباہ کررہے ہیں، جو حوروں والے ٹیکے وہ لگاتے ہیں عوام کوبھی کوئی ایسا ٹیکہ لگادیں کہ مہنگائی ختم ہوجائے۔

محمدظفرنامی نوجوان نے کہاکہ میںگاؤں سے آیاہوںہمیں پتہ نہیں تھا کہ مہنگائی کتنی ہے لیکن جب شہرمیں آیاہوںتوپتہ چلاہے کہ مہنگائی کتنی ہوئی ہے ، نوجوانوںکی امیدیں خاک میںمل گئی ہیں،ایجوکیشن پولیس اور ہیلتھ وغیرہ میں بندے کسی حدتک درست کام کررہے ہیں لیکن مایوسی ہے۔

ایک دکاندارنے کہاکہ وزیر اعلیٰ محمود خان بہت اچھاکام کررہے ہیںمخالف رائے دینے والے مخالفین ہیں،گارمنٹس کے ایک باریش دکاندارنے کہا کہ انھوں نے صرف ادارے ٹھیک کیے ہیں لیکن مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑدی ہے جوبیس ہزارمیںگزارہ کرتاتھاوہ اب چالیس ہزارمیں بھی گزارا نہیںکرسکتا۔ ایک نوجوان نے کہاکہ لوگ وزیر اعلی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں کیونکہ انھوںنے الیکشن سے قبل جووعدے کیے تھے ان پرپورے نہیں اترے۔

ایک شہری نے کہا کہ عمران خان نے جووعدے کیے تھے ان میں سے ایک فیصدبھی پورا نہیںہوا، غریب آدمی کی زندگی خراب ہوگئی ہے، انھوںنے غریبوںکا بیڑہ غرق کردیاہے۔

ایک ادھیڑ عمر شہری نے کہاکہ اس حکومت میںمہنگائی بہت زیادہ ہوگئی ہے، ٹریفک والے بہت مہنگاچالان کرتے ہیںپانچ سوکی دیہاڑی نہیںلگتی لیکن پانچ پانچ ہزارکاجرمانہ کر دیتاہے۔

ایک معمردکاندارنے کہا کہ حالات اس لیے اچھے نہیںہیںکیونکہ مہنگائی بہت زیادہ ہوگئی ہے لوگوں کی قوت خریدبالکل ختم ہوگئی ہے اس لیے لوگ صرف ضروری چیزیںخریدتے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔