پاکستان میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ کیلیے تیاریاں عروج پر

محمد یوسف انجم  پير 3 فروری 2020
بھارت سمیت 10 ممالک نے اس ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کررکھی ہے، سیکرٹری فیڈریشن

بھارت سمیت 10 ممالک نے اس ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کررکھی ہے، سیکرٹری فیڈریشن

لاہورمیں ہونے والے کبڈی  ورلڈکپ   کے لیے  تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

کبڈی کاعالمی میلہ 9 فروری سے  پاکستان میں ہورہا ہے جس کے میچز لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں شیڈول ہیں، سیکرٹری فیڈریشن رانا سرور کے مطابق بھارت سمیت 10 ممالک نے اس ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کررکھی ہے۔ غیرملکی ٹیموں کی آمد 6 فروری سے شروع ہوگی۔

مجوزہ پروگرام کے مطابق افتتاحی تقریب 9 فروری کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی، پہلے تین دن میچز لاہورمیں رکھے گئے ہیں، دو دن فیصل آباد ان میچز کی میزبانی کرے گا۔ایک دن گجرات میں دومیچ شیڈول ہیں۔لاہور میں ہونے والے میچز سہ پہر چار سے آٹھ بجے تک کھیلے جائیں گے۔فیصل آباد  میں بھی یہ ہی اوقات مقرر کیے گئے ہیں، صرف گجرات کے میچز دن میں ہوں گے۔

سیمی فائنل اور فائنل لاہورمیں ہوں گے۔ سولہ فروری کو فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے انعام رقم دی جائےگی، رنر اپ کو پحھہتر لاکھ روپے ملیں گے۔ایونٹ کا مقصد کھیل کے فروغ کے ساتھ ملک میں غیر ملکی ٹیموں کے لیے دروازے کھولنے میں مدد دیناہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔