چین میں کورونا وائرس نے مزید 65 افراد کی جان لے لی، ہلاکتیں 490 ہوگئیں

ویب ڈیسک  بدھ 5 فروری 2020
چین میں مزید3887افرادکوروناوائرس سےمتاثرہوئے،فوٹوانٹرنیٹ

چین میں مزید3887افرادکوروناوائرس سےمتاثرہوئے،فوٹوانٹرنیٹ

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس سے مزید 65 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 490 ہوگئی۔

چینی میڈیا کے مطابق ملک میں پراسرار جان لیوا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا اور کورونا وائرس سے مزید 65 افرادہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 490 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا شکار والد سے علیحدہ ہونے کے باعث معذور بیٹا ہلاک

چین میں مزید 3887 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئے جس کے باعث مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار سے بڑھ کر 24 ہزار  324 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔