- سی پیک روٹ پر چینی قافلے کو نشانہ بنانے کے لئے تیار خودکش بمبارخاتون گرفتار
- عمران خان پہلے ہی ملک کا دیوالیہ کرگئے
- امریکا میں طیارہ گاڑی پر گر کر تباہ، پائلٹ خاتون ہلاک
- وزیرِ اعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی ٹاسک فورس تشکیل
- لاڑکانہ میں بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام، 6 دہشتگرد گرفتار
- انگلش ٹیم کا 15 سال بعد اہم کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان پہنچے کا امکان
- حکومتی ذمہ داری ہے احتساب کو برقرار رکھے اور نیب کو ختم کرے، شاہد خاقان
- ڈالر ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار
- عمران خان کی گرفتاری کا سوچنے والا کمبوڈیا کا پاسپورٹ بنوا لے، فواد چوہدری
- ماں بیٹی سے زیادتی کیس؛ مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم
- یوکرین میں روسی فوج کے حملے میں فوجی اڈہ تباہ
- وفاقی حکومت عوام کو ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، وزیر اعظم
- عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کردی گئی
- شادی کے کھانے سے فوڈ پوائزنگ پر ہال مالک اور انتظامیہ پر مقدمہ درج
- نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز ہوگیا
- ورلڈکپ 2003: پاک بھارت میچ کے حوالے سے محمد کیف کے سنسنی خیز انکشافات
- بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان
- آئی ٹی مینیجر نے غصے میں ڈیٹا بیس اڑا دیا، سات برس قید کی سزا
- ہوا میں موجود نمی سے چارج ہونے والی بیٹری تیار
- امریکا میں چرچ میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک
غیر ملکیوں کی جائیداد اور کاروباری کمپنیوں کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ

صنعتی، کمرشل، رہائشی اور زرعی رقبے کیلیے الگ طریقہ کار اپنانا ہو گا، املاک خریداری پر ایجنسیوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا ( فوٹو: فائل)
لاہور: حکومت پاکستان نے ملک میں غیر ملکی شہریوں کی پاکستان میں موجود پراپرٹی اور بزنس کمپنیوں کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ ان کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جا سکے اور انھیں ٹیکس نیٹ کے دھارے میں لایا جا سکے۔
جائیدادوں کی خریداری کا معاملے پر وفاقی حکومت نے ان کو مستقل بنیادوں پر مانیٹر کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے صوبوں سے بھی سفارشات طلب کر لی ہیں۔ پنجاب حکومت ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر املاک کی خرید و فروخت کے حوالے سے سفارشات مرتب کا عمل شروع ہو چکا، غیر ملکیوں کو جائیداد، املاک مالکانہ حقوق پر دینے کی بجائے مخصوص مدت کیلیے لیز پر دینے کی تجویز ہو گی۔
صوبے میں انڈسٹریل، کمرشل، رہائشی، زرعی رقبہ کے لیے الگ الگ طریقہ کار اپنایا جائے۔ تاکہ معلوم ہو سکے کہ کس غیر ملکی کے پاس کس شہر میں رہائشی کمرشل و زرعی کتی زمین ہے اس حساب سے ہی اس سے ٹیکس لیا جائے گا، غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں کو جائیداد /املاک لیز پر دینے سے قبل باضابطہ طور پر ان کی سیکورٹی کلیرنس بھی حاصل کیا جانا ضروری ہے۔ محکمہ داخلہ کا فارن سیکورٹی آفس کے پاس تمام غیر ملکیوں کا ڈیٹا موجود ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ سفارشات کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب محکمہ قانون سے بھی رابطے میں ہے۔واضح رہے کہ غیر ملکیوں کی پاکستان میں جائیدادوں کی خریداری پر ایجنسیز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔