انور مقصود کا ڈرامہ ہاف پلیٹ 5 دسمبر سے تھیٹر میں پیش کیاجائیگا

عمیر علی انجم  بدھ 20 نومبر 2013
ہاف پلیٹ میرے تحریرکیے ہوئے ڈراموں میں ایک ایساڈرامہ ہے جسے بے انتہاپذیرائی حاصل ہوئی ہے،انورمقصود۔ فوٹو: فائل

ہاف پلیٹ میرے تحریرکیے ہوئے ڈراموں میں ایک ایساڈرامہ ہے جسے بے انتہاپذیرائی حاصل ہوئی ہے،انورمقصود۔ فوٹو: فائل

کراچی: انور مقصود کا تحریر کیا ہوا ٹی وی ڈرامہ ہاف پلیٹ 5دسمبرسے تھیٹرکی شکل میں پیش کیا جائیگا۔ 

انور مقصود کا تحریر کیا ہوا کھیل ہاف پلیٹ کئی برس گزرجانے کے بعدآج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے اورعوام کی خواہش ہے کہ اس کھیل کودوبارہ پیش کیاجائے۔ گزشتہ روزایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انور مقصودکاکہنا تھا کہ ہاف پلیٹ میرے تحریرکیے ہوئے ڈراموں میں ایک ایساڈرامہ ہے جسے بے انتہاپذیرائی حاصل ہوئی ہے میں نے کئی برس گزرنے کے بعدیہ فیصلہ کیاہے کہ اس کھیل کوتھیٹرکی شکل میں پیش کروں۔ تھیٹرڈرامہ ہاف پلیٹ کی ریہرسل جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔