رمشا ذہنی طور پر بیمار نہیں البتہ عمر کے حساب سے وہ ابھی پختہ نہیں،میڈیکل رپورٹ

ویب ڈیسک  منگل 4 ستمبر 2012
رمشا ذہنی طور پر بیمار نہیں البتہ عمر کے حساب سے وہ ابھی پختہ نہیں،میڈیکل رپورٹ، فوٹو: اے ایف پی

رمشا ذہنی طور پر بیمار نہیں البتہ عمر کے حساب سے وہ ابھی پختہ نہیں،میڈیکل رپورٹ، فوٹو: اے ایف پی

اسلام آ باد: میڈیکل رپورٹ کے مطابق رمشا ذہنی طورپربیمارنہیں البتہ وہ ابھی  اپنی عمرکے حساب سے ذہنی طورپرپختہ نہیں۔

7رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے عدالت کے حکم پررمشا مسیح کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کئے ۔ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق11سال کی رمشا کو ذہنی طورپرکوئی معذوری نہیں البتہ وہ عمر کے حساب سے ابھی پختہ نہیں ۔ رمشا کی میڈیکل رپورٹس کو عدالت میں جمع کرادیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  رمشا مسیح پرعدالت میں ایک کیس زیرسماعت ہے جس میں رمشا پرالزام ہے کہ اس نے مبینہ طورپرقرآن پاک کی بے حرمتی کی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔