پی ایس ایل میں پہلے سے اچھا کھیل پیش کروں گا، محمد رضوان

احتشام بشیر  بدھ 12 فروری 2020
بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، وکٹ کیپر بیٹسمین

بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، وکٹ کیپر بیٹسمین

پشاور: قومی کرکٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے کافی محنت کی ہے اور اس بار پہلے سے زیادہ کارکردگی دکھاؤں گا۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ 3 سال سے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہا ہوں اور اس مرتبہ کافی محنت کی ہے، امید ہے گزشتہ سال سے بڑھ کر بہترین کھیل پیش کروں گا۔

محمد رضوان نے کہا کہ پی ایس ایل تمام ٹیموں کے لئے مشکل ایونٹ ہے جس میں تمام ملکی وغیر ملکی کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں، ہر ٹیم میں منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں اور خوشی اس بات کی ہے کہ مکمل ایونٹ اس بار پاکستان میں ہورہا ہے اور پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑی سامنے آئیں گے، دورہ  بنگلا دیش کے حوالےسے نوجوان کرکٹر کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف کیخلاف حالیہ ٹیسٹ میں کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔