- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
وسیم اکرم کی اہلیہ فلموں میں جلوہ گر ہونے کیلیے تیار
کراچی: سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا بھی اب فلموں میں کام کریں گی، انہوں ںے فواد خان کے ساتھ آنے والی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں انٹری کی تیاریاں مکمل کرلیں۔
شنیرا اکرم نے اپنے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر انسٹا گرام پر پوسٹ کیں اور ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے بڑی اسکرین پر ڈیبیو کے حوالے سے کہا کہ میں پہلی پاکستانی فلم کی شوٹنگ کے دوران کچھ پریشان سی ہو رہی تھی۔
انہوں نے شوٹنگ کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سیٹ پر گزارے گئے چند دنوں میں مجھے ٹخنوں میں سوجن، راتوں میں شوٹنگ کی وجہ سے نیند کی کمی، زبان میں فرق کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس دوران گزرے ہوئے حسین لمحات اور نا قابل فراموش اسٹنٹ نے مجھے خوب تجربے سے روشناس کرایا۔
شنیرا اکرم نے ازراہ مذاق ہدایت کار فیصل قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ مجھے پیسے واپس لینے کی بھی گارنٹی لینی چاہیے ؟ ساتھ ہی انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا۔
واضح رہے کہ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کو معروف کامیڈین اداکار فیصل قریشی نے تحریر کیا ہے جس میں ہدایت کار کے فرائض بھی وہ خود انجام دے رہے ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں فواد خان، میکال ذوالفقار، عائشہ عمر، مانی، جان ریمبو ، حنا دل پذیر اور جاوید شیخ اہم کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم میں شنیرا اکرم کے ساتھ وسیم اکرم بھی ڈیبیو کر رہے ہیں جو کہ اس فلم میں فواد خان کے ساتھ گلوکاری بھی کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔