پلاسٹک کچرا اور کوڑا صاف کرنے والا اصل ’اسپائیڈرمین‘ ہیرو

ویب ڈیسک  جمعـء 14 فروری 2020
انڈونیشیا کے اسپائیڈرمین روڈی اپنے معاشرے کو صاف رکھنے کے مشن میں کوشاں ہیں اور انہیں بہت شہرت مل چکی ہے۔ فوٹو: اوڈٹی سینٹرل

انڈونیشیا کے اسپائیڈرمین روڈی اپنے معاشرے کو صاف رکھنے کے مشن میں کوشاں ہیں اور انہیں بہت شہرت مل چکی ہے۔ فوٹو: اوڈٹی سینٹرل

جکارتا: انڈونیشیا میں اپنے محلے کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے دوسروں کو تلقین کرنے والے ایک شخص نے اپنے مشن میں توجہ حاصل کرنے کےلیے اسپائیڈرمین کا لباس پہننا شروع کردیا۔

جنوبی سُلیواسی میں ایک کیفے کے کارکن روڈی ہرٹونو اب اصل ہیرو کا درجہ حاصل کرچکے ہیں اور ان کا پیغام دور دور تک پھیل رہا ہے۔ روڈی کا گھر ساحل کے کنارے واقع ہے جہاں لوگ اور عام سیاح کوڑا کرکٹ پھیلاتے رہتے ہیں۔ شروع میں ان کے مشن کو بہت کم پذیرائی ملی لیکن اب کئی لوگ ان کے ساتھ شامل ہوچکے ہیں۔ روڈی اب بھی سڑکوں، نالوں اور دیگر مقامات کو صاف کرتے نظرآتے ہیں۔

36 سالہ روڈی نے بتایا کہ وہ ایک عرصے سے ماحولیاتی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور اسپائیڈرمین کے لباس میں عوام کی غیرمعمولی توجہ ملی ہے۔ انہوں نے 2018 میں یہ لباس پہننا شروع کیا تھا اور جب بھی وہ اپنے مشن پر نکلتے ہیں یہ لباس ضرور پہنتے ہیں۔

یہاں تک کہ اسپائیڈرمین کالباس پہن کر وہ ساحل، نالے اور گٹرتک صاف کرتے نظرآتے ہیں۔ اب روڈی اپنے ملک میں ایک مشہور شخصیت بن چکے ہیں جو زمین صاف رکھنے کے لیے پلاسٹک اور کچرے کو صاف کرنے کے مشن میں کوشاں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔