مائیکل کلارک کو اہلیہ سے طلاق 40 ملین ڈالرکی پڑگئی

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 14 فروری 2020
دونوں کی شادی 2012 میں ہوئی اور ایک 4 سالہ بیٹی کیلسی لی بھی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

دونوں کی شادی 2012 میں ہوئی اور ایک 4 سالہ بیٹی کیلسی لی بھی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سڈنی:  آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک کو اہلیہ کیلی سے طلاق 40 ملین ڈالر کی پڑگئی۔

رپورٹس کے مطابق یہ جوڑی گذشتہ 5 ماہ سے الگ رہ رہی تھی، ایک بیان میں انھوں نے مشترکہ طور پر طلاق کا اعلان کیا، اگرچہ عدالت سے باہر طے پانے والے معاملات کی تفصیل ظاہر نہیں ہوئی، مگر رپورٹس کے مطابق کلارک کو یہ طلاق 40 ملین آسٹریلوی ڈالر میں پڑی ہے، وہ اپنے 8 ملین ڈالر مالیت کے بیچ ویو گھر میں رہیں گے جبکہ کیلی بیٹی کے ہمراہ مشترکہ گھر میں بدستور رہائش پذیر رہیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔