کراچی میں تعمیراتی شعبے کا 2 روزہ پراپرٹی شو 15 اور 16 فروری کو ہو گا

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 14 فروری 2020
پراپرٹی شو کے منتظم نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران رہائشی منصوبوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ فوٹو: فائل

پراپرٹی شو کے منتظم نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران رہائشی منصوبوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: تعمیراتی شعبے کا 2 روزہ پراپرٹی شو 15 اور 16 فروری کو مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جائے گا۔

تعمیراتی شعبے کا 2 روزہ پراپرٹی شو 15 اور 16 فروری کو مقامی ہوٹل میں ہوگا جس کا افتتاح ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی کریں گے۔ پراپرٹی شو میں اسلام آبادکے نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل رہائشی منصوبے کی نمائش کی جائے گی۔

پراپرٹی شو کے منتظم نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران رہائشی منصوبوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔