گلوکارطاہرشاہ کے نئے گانے کی پہلی جھلک جاری

ویب ڈیسک  جمعـء 14 فروری 2020
طاہر شاہ کا نیا گانا رواں سال 14 مارچ کو  ریلیز کیا جائے گا۔فوٹوفائل

طاہر شاہ کا نیا گانا رواں سال 14 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔فوٹوفائل

’’آئی ٹو آئی‘‘ اور’’اینجل‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکارطاہر شاہ نے اپنے نئے گانے کی پہلی جھلک جاری کردی۔

طاہر شاہ نے گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے نئے گانے کی پہلی جھلک جاری کی جو دراصل کوئی گانا نہیں بلکہ ایک تصویرہے جس میں گلاب کی پتیوں سے دل بنا ہوا ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے گانا ریلیز کرنے کی تاریخ بھی بتائی جو  رواں سال 14 مارچ کو  ریلیز کیا جائے گا۔

طاہر شاہ کی جانب سے نیا گانا ریلیز کیے جانے کی خبر نے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے اور لوگ نئے گانے کا انتظارکررہے ہیں۔

واضح رہے کہ طاہر شاہ نے 2016 میں ’’اینجل‘‘ نامی گانا ریلیز کیا تھا جسے جتنی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اتنا ہی پسند کیا گیا تھا یہاں تک کہ لوگ اس گانے سے متعلق سوشل میڈیا پر کئی دنوں تک باتیں کرتے رہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔