امریکا میں ایک انجن والا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 14 فروری 2020
امریکا میں چھوٹے طیارے گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، فوٹو : سوشل میڈیا

امریکا میں چھوٹے طیارے گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، فوٹو : سوشل میڈیا

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک انجن والا مسافر بردار چھوٹا طیارہ ایک گھر کے باہر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق  امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک انجن والا چھوٹا مسافر بردار طیارہ دورانِ پرواز ہچکولے کھاتے ہوئے ایک گھر کے باہر درخت سے ٹکرا کر گر گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔

خوش قسمتی سے جس وقت طیارہ گھر کے باہر گرا اُس وقت وہاں کوئی فرد موجود نہیں تھا۔ ریسکیو اداروں نے طیارے کے ملبے سے دو افراد کی لاشیں نکالی ہیں، ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیاروں کے حادثے میں تباہ ہونے کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں رواں برس میں اب تک پانچ سے زائد طیارے تباہ ہوئے جن میں درجن سے زائد لوگوں کی جانیں گئیں تاہم اس صورت حال پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔