لاہور میں عمارت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 14 فروری 2020
عمارت خستہ حالی کے باعث گری جب کہ اس کی ازسرنو تعمیر بھی جاری تھی، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو : فائل

عمارت خستہ حالی کے باعث گری جب کہ اس کی ازسرنو تعمیر بھی جاری تھی، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو : فائل

 لاہور: تھانہ شفیق آباد کے قریب پرانی عمارت گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاہور کے علاقے تھانہ شفیق آباد کے قریب عمارت گرنے سے4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے حادثہ کی جگہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت پرانی تھی جس کی ازسرنو تعمیر جاری تھی تاہم عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جاں بحق افراد کی شناخت خضر حیات، عبدالرشید اور ابو ہریرہ کے نام سے ہوئی جب کہ امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔