جگن کاظم نے خواتین پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ویب ڈیسک  جمعـء 14 فروری 2020
خواتین کو باقائدہ طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے، جگن کاظم۔ فوٹو: فائل

خواتین کو باقائدہ طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے، جگن کاظم۔ فوٹو: فائل

 کراچی: معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں صرف خواتین پر ہی تنقید کیوں کی جاتی ہے، مرد ماڈلز بھی تو برائے نام کپڑے پہنے ہوتے ہیں نہیں کوئی کچھ نہیں کہتا۔

جگن کاظم نے اینکر پرسن کے یوٹیوب چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اُن سے حال ہی میں کچھ اداکاراؤں کی وائرل ہونے والی متنازع تصاویر کے حوالے سے سوال پوچھا کہ پہلے لوگ خود تصاویر بناتے ہیں اور پھر وائرل ہونے پر اعتراض کیوں کرتے ہیں جس پر جگن کاظم نے کہا کہ میڈیا میں صرف خواتین کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ عورت پر ہی تنقید کیوں جاتی ہے، بہت سے مرد ماڈلز بھی برائے نام کپڑے پہن کر شوٹ کرواتے ہیں لیکن  کوئی انہیں اس لئے کچھ نہیں کہتا کہ وہ مرد ہیں۔

جگن کاظم کا کہنا تھا کہ خواتین کو باقائدہ طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان لوگوں کو شرم آنی چاہئے جو لڑکیوں کی ذاتی تصاویر کو وائرل کرتے ہیں  اور اگر کسی لڑکی نے اپنی ایسی تصاویر کسی کو بھیجی بھی ہے تو سامنے والے سے ضرور اعتماد کا رشتہ ہوگا، لیکن تصاویر وائرل کرنے والے کو کوئی کچھ نہیں کہتا۔

اداکارہ  کہا کہ بطور خاتون میرے لئے یہ بات ماننا بہت مشکل ہے کہ کوئی لڑکی خود سے اپنی تصویر وائرل کرتی ہے لیکن اگر کسی سے یہ غلطی ہوبھی گئی ہے تو سامنے والے کو اسے مزید آگے نہیں بڑھانا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔