- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
جگن کاظم نے خواتین پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
کراچی: معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں صرف خواتین پر ہی تنقید کیوں کی جاتی ہے، مرد ماڈلز بھی تو برائے نام کپڑے پہنے ہوتے ہیں نہیں کوئی کچھ نہیں کہتا۔
جگن کاظم نے اینکر پرسن کے یوٹیوب چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اُن سے حال ہی میں کچھ اداکاراؤں کی وائرل ہونے والی متنازع تصاویر کے حوالے سے سوال پوچھا کہ پہلے لوگ خود تصاویر بناتے ہیں اور پھر وائرل ہونے پر اعتراض کیوں کرتے ہیں جس پر جگن کاظم نے کہا کہ میڈیا میں صرف خواتین کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عورت پر ہی تنقید کیوں جاتی ہے، بہت سے مرد ماڈلز بھی برائے نام کپڑے پہن کر شوٹ کرواتے ہیں لیکن کوئی انہیں اس لئے کچھ نہیں کہتا کہ وہ مرد ہیں۔
جگن کاظم کا کہنا تھا کہ خواتین کو باقائدہ طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان لوگوں کو شرم آنی چاہئے جو لڑکیوں کی ذاتی تصاویر کو وائرل کرتے ہیں اور اگر کسی لڑکی نے اپنی ایسی تصاویر کسی کو بھیجی بھی ہے تو سامنے والے سے ضرور اعتماد کا رشتہ ہوگا، لیکن تصاویر وائرل کرنے والے کو کوئی کچھ نہیں کہتا۔
اداکارہ کہا کہ بطور خاتون میرے لئے یہ بات ماننا بہت مشکل ہے کہ کوئی لڑکی خود سے اپنی تصویر وائرل کرتی ہے لیکن اگر کسی سے یہ غلطی ہوبھی گئی ہے تو سامنے والے کو اسے مزید آگے نہیں بڑھانا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔