ترک صدر مسلم دنیا کے پسندیدہ ترین رہنما قرار

ایکسپریس نیوز  جمعـء 14 فروری 2020
گیلپ انٹرنیشنل کے سروے میں دنیا بھر سے 5 ہزار 261 افراد سے رائے لی گئی ۔ فوٹو : فائل

گیلپ انٹرنیشنل کے سروے میں دنیا بھر سے 5 ہزار 261 افراد سے رائے لی گئی ۔ فوٹو : فائل

 نیویارک: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان مسلم ممالک کے پسندیدہ ترین رہنماؤں میں سر فہرست ہیں۔

معروف ادارے گیلپ انٹرنیشنل نے پسندیدہ عالمی رہنماؤں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں دنیا بھر سے 5 ہزار 261 افراد سے رائے لی گئی۔

سروے کے مطابق مسلم ممالک میں ترک صدررجب طیب اردوان مسلم ممالک کے پسندیدہ ترین رہنماؤں میں سر فہرست ہیں جب کہ سعودی عرب کے فرمانرواشاہ سلمان دوسرے اور ایران کے صدر حسن روحانی تیسرے نمبر پرہیں۔

اس کے علاوہ عالمی رہنماؤں میں جرمن چانسلر اینگلا مرکل پہلے نمبر پر ہیں جب کہ فرانس کے صدرمیکرون دوسرے اورروس کے صدرپیوٹن تیسرے نمبر پرہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔