کور کمانڈر حملہ کیس میں 9 ملزمان کی سزائے موت برقرار، 2 بری

کورٹ رپورٹر  جمعـء 14 فروری 2020
 ملزمان نے کور کمانڈر کراچی احسن سلیم حیات پر حملہ کیا تھا جس میں 6 جوان شہید ہوئے تھے ۔ فوٹو : فائل

ملزمان نے کور کمانڈر کراچی احسن سلیم حیات پر حملہ کیا تھا جس میں 6 جوان شہید ہوئے تھے ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کور کمانڈر حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 9 ملزمان کی سزائے موت برقرار رکھی جب کہ 2 کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عبد المبین لاکھو پرمشتمل 10 رکنی بینچ نے کور کمانڈر حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 9 ملزمان کی سزائے موت برقرار رکھی اور 2 ملزمان کو بری کردیا۔ ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2006 میں سزا سنائی تھی۔

واضح رہے ملزمان نے کور کمانڈر کراچی احسن سلیم حیات پر حملہ کیا تھا جس میں 6 جوان شہید ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔