بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں پی ایس ایل میچز نہ ہونے پرعدالت میں درخواست دائر

کورٹ رپورٹر  جمعـء 14 فروری 2020
پی سی بی کو بلوچستان اور خیببر پختونخوا میں بھی میچز کرائے جانے کا حکم دیا جائے، درخواست گزار (فوٹو: فائل)

پی سی بی کو بلوچستان اور خیببر پختونخوا میں بھی میچز کرائے جانے کا حکم دیا جائے، درخواست گزار (فوٹو: فائل)

 کراچی: کرکٹ کا جنون شہری کو عدالت لے آیا، پاکستان سپر لیگ کے میچز بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں نہ کرائے جانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

عبد الجلیل خان مروت نے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ خِیبرپختونخوا کے عوام بھی قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ میں دیکھنا چاہتے ہیں، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چیمپئن ہیں لیکن اس کے باوجود پشاور اور بلوچستان میں ایک میچ بھی نہیں ہو رہا۔

درخواست گزار نے کہا کہ اس لیے پی سی بی کو بلوچستان اور خیببر پختونخوا میں بھی میچز کا انعقاد کروائے جانے کا حکم دیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔