ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 13 سالہ لڑکی زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 14 فروری 2020
بھارتی فورسز کی جانب سے فتح پور اور ملحقہ دیہاتوں میں مارٹرگولے فائر کئے گئے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

بھارتی فورسز کی جانب سے فتح پور اور ملحقہ دیہاتوں میں مارٹرگولے فائر کئے گئے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

 مظفر آباد: کنٹرول لائن کے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 13 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے فتح پور اور ملحقہ دیہاتوں میں مارٹرگولے فائر کئے گئے، جب کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 13سالہ لڑکی زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔