گیند کیوں ماری، بھارت میں ایک شخص نے 12 سالہ کرکٹر کو گولی ماردی

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 15 فروری 2020
قریب موجود لوگوں نے بچے کو مقامی اسپتال پہنچایا،اس کی آنکھ کے قریب زخم آیا ہے، پولیس نے پستول بھی برآمد کرلیا۔ فوٹو: فائل

قریب موجود لوگوں نے بچے کو مقامی اسپتال پہنچایا،اس کی آنکھ کے قریب زخم آیا ہے، پولیس نے پستول بھی برآمد کرلیا۔ فوٹو: فائل

دھیرا دون :  اترکھنڈ کی تہاری ڈسٹرکٹ میں نشے میں دھت شخص نے فیلڈنگ کیلیے گیند لینے جانے والے 12 سالہ کرکٹر کو گولی ماردی۔

بھیٹی ویلج میں بچے کرکٹ کھیل رہے تھے، قریب موجود2 افراد رام لال اور بجیندر کنداوری گیند لگنے پر برہم ہو گئے، مکیش نامی بچہ گیند لینے  قریب گیا تو رام لال نے اس پر فائر کھول دیا ، قریب موجود لوگوں نے بچے کو مقامی اسپتال پہنچایا،اس کی آنکھ کے قریب زخم آیا ہے، پولیس نے پستول بھی برآمد کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔