ڈیرن لی مین دل کی تین بائی پاس سرجریوں کے بعد روبصحت

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 15 فروری 2020
لی مین اپنی  50ویں سالگرہ کے دن 5 فروری کو دل کی تکلیف سے دوچار ہوئے تھے، وہ جمعے کو اسپتال سے گھر واپس آگئے۔ فوٹو: فائل

لی مین اپنی 50ویں سالگرہ کے دن 5 فروری کو دل کی تکلیف سے دوچار ہوئے تھے، وہ جمعے کو اسپتال سے گھر واپس آگئے۔ فوٹو: فائل

برسبین:  سابق آسٹریلوی بیٹسمین اور کوچ ڈیرن لی مین دل کی تین بائی پاس سرجریوں کے بعد روبصحت ہیں۔

ڈیرن لی مین دل کی تین بائی پاس سرجریوں کے بعد روبصحت ہیں، انھوں نے میڈیکل اسٹاف کو اس موقع پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 

لی مین اپنی  50ویں سالگرہ کے دن 5 فروری کو دل کی تکلیف سے دوچار ہوئے تھے، وہ جمعے کو اسپتال سے گھر واپس آگئے، اس موقع پر انھوں نے آپریشن کرنے والے سرجن کو ’اپنی فیلڈ کا رکی پونٹنگ‘ بھی قرار دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔