جنید خان قومی ٹیم میں واپسی کے لیے بے تاب

ویب ڈیسک / محمد یوسف انجم  ہفتہ 15 فروری 2020
تمام تر توجہ اب پی ایس ایل پر ہے، جنید خان فوٹو: فائل

تمام تر توجہ اب پی ایس ایل پر ہے، جنید خان فوٹو: فائل

 لاہور: فاسٹ بولر جنید خان کا کہنا یے کہ وہ ٹیم میں واپسی کے لیے بے تاب اور پر اعتماد ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز کے اوپن میڈیا سیشن میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے جنید خان نے کہا کہ اب بھی مایوس نہیں، ٹیم میں واپسی کے لیے بے تاب اور پر اعتماد ہوں۔ ورلڈ کپ ماضی کا حصہ بن چکا، اس میں جو کچھ ہوا وہ بھول چکا ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ اس میں بھی کچھ بہتری ہوگی۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ ان کی تمام تر توجہ اب پی ایس ایل پر ہے، اور ایونٹ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ پی ایس ایل کا پورا ایونٹ ہی پاکستان میں ہو رہا ہے۔ یہ ہم سب کرکٹرز کے لیے ایک زبردست پلیٹ فارم اور خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔