باغیوں کے میزائل حملے میں شامی فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ، 2 پائلٹس ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 فروری 2020
میزائل لگتے ہی ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی، فوٹو : رائٹرز

میزائل لگتے ہی ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی، فوٹو : رائٹرز

دمشق: باغیوں کے علاقے میں شامی فوج کے ہیلی کاپٹر کو میزائل حملے میں تباہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں ترک حمایت یافتہ جنگجوؤں کے علاقے میں شامی فوج کے ہیلی کاپٹر کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا، میزائل لگنے سے ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی اور ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے دو پائلٹس کی لاشوں کو نکال لیا ہے۔ ترکی سے جنم لینے والی عسکریت پسند جماعت ’ نیشنل لبریشن فرنٹ‘ نے میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : شام میں اسرائیلی طیاروں کی ایرانی ٹھکانوں پر بمباری، 7 اہلکار ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اس علاقے میں شامی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کو میزائل حملے میں تباہ کردیا گیا تھا جس میں شامی فضائیہ کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ اس علاقے میں ترکی کے حمایت یافتہ باغیوں کا کنٹرول ہے جو کرد جنگجوؤں کیخلاف برسرپیکار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔